1 نومبر، 2015، 2:40 PM

اقوام متحدہ کے 4 اہلکار فحش مواد بھیجنے پر ملازمت سے برطرف

اقوام متحدہ کے 4 اہلکار فحش مواد بھیجنے پر ملازمت سے برطرف

اقوام متحدہ نے سرکاری ای میل کے ذریعے بچوں سے متعلق فحش مواد ایک دوسرے کو بھیجنے پر 4 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے سرکاری ای میل کے ذریعے بچوں سے متعلق فحش مواد ایک دوسرے کو بھیجنے پر 4 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے 4 اہلکار سرکاری ای میل کے ذریعے بچوں سے متعلق فحش مواد ایک دوسرے کو بھیجنے میں ملوث پائے گئے جس کی بنا پر انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا جب کہ ایک اہلکار کو گاڑی میں منشیات لے جانے کے الزام میں بھی ملازمت سے برطرف کیا جاچکا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین کے شعبہ جات سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جون 2014 سے جولائی 2015 تک 41 ہزار کے قریب اقوام متحدہ کے اہلکار اختیارات کے غلط استعمال اور مجرمانہ رویوں میں ملوث پائے گئے تھے جس پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

News ID 1859255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha